حیدرآباد۔12نومبر(اعتماد نیوز) مجلس اتحاد لمسلمین کے فلور لیڈر اکبر
الدین اویسی نے آج اسمبلی میں بجٹ پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے تلنگانہ بجٹ
کا خیر مقدم کیا ۔ حبیب ملت نے کہا کہ بھاری بجٹ کے ساتھ ساتھ حکومت
قرضوں کے تفصیلات پر رپورٹ کو پیش کرے۔قائد مجلس نے کہا کہ اقلیتی بجٹ میں
اضافہ کے ساتھ ساتھ بجٹ پر مکمل طور پر عمل آوری بھی ضروری ہے۔ اکبر الدین
اویسی نے کہا کہ اقلیتی بجٹ کے کثیر رقم کو استعمال نہیں کیا جا رہا
ہے۔ استعمال نہ ہونے کی وجہ سے وہ بجٹ ویسے ہی واپس ہو رہا ہے۔ حبیب ملت نے
اس پر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وقف ٹربیونل میں فرنیچر تک نہیں ہے۔ انہوں
نے ریاستی حکومت سے اقلیتی اسکیمات کے کامیاب نفاذ کے لئے مائنارٹی ویلفیر
ڈپارٹمنٹ کے شعبہ میں ملازمین کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔ حبیب ملت
نے آندھرا پردیش تنظیم جدید بل ۔2014 کے مطابق ملازمین کی تقسیم کے معاملہ
میں کمل ناتھن کمیٹی اور پرتیوش سنہا کمیٹیوں کی ناکامی پر بھی تنقید کی۔